پولیس نے نواز شریف کی لاہور آمد سے قبل داتا دربار کے باہر سے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 12 اگست 2017 15:08

پولیس نے نواز شریف کی لاہور آمد سے قبل داتا دربار کے باہر سے مشکوک شخص ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) پولیس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور آمد سے قبل داتا دربار کے باہر سے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کی صورت میں لاہور آمد اور داتا دربار کے باہر خطاب کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ گزشتہ روزپولیس نے داتا دربار کے باہر سے ایک شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تاہم تسلی بخش جوابات نہ ملنے پر اسے مشکوک جانتے ہوئے مزید تحقیقات کے لئے حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔