حاضری پوری نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

چالیس اجلاسوں میں غیر حاضر رہنے والوں کو آئین کے آرٹیکل 64 کے تحت نااہل قرار دیا جائے‘ متن

ہفتہ 12 اگست 2017 15:04

حاضری پوری نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) حاضری پوری نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔راناعلم الدین غازی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی، سیکرٹری فنانس کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسمبلی کے اجلاسوں میں اکثر اراکین غیر حاضر رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

آئین کے آرٹیکل 64 کے تحت 40 روز تک بغیر رخصت اسمبلی اجلاسوں سے غیر حاضر رہنے والا رکن اسمبلی نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ایک پارلیمانی سال کے دوران 55 باراسمبلی آئے۔ عمران خان صرف 16بار جبکہ مولانا فضل الرحمان 4سال میں59 باراسمبلی آئے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت 40 اجلاسوں میں غیر حاضر رہنے والوں کو نااہل قرار دینے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :