Live Updates

سازش کا چورن اب نہیں بکے گا ‘

نواز شریف سازش کرنے والے کا بتاتے کیوں نہیں ‘ سپریم کورٹ سے تحقیقات کرانے کا فیصلہ نواز شریف کا تھا ‘ مسلم لیگ (ن) کی سیاست ختم ہونے جا رہی ہے ‘ شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز داخل ہونے والے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 12 اگست 2017 14:50

سازش کا چورن اب نہیں بکے گا ‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سازش کا چورن اب نہیں بکے گا ‘ نواز شریف سازش کرنے والے کا بتاتے کیوں نہیں ‘ سپریم کورٹ سے تحقیقات کرانے کا فیصلہ نواز شریف کا تھا ‘ مسلم لیگ (ن) کی سیاست ختم ہونے جا رہی ہے ‘ شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز داخل ہونے والے ہیں۔ ہفتہ کو فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست ختم ہو رہی ہے۔

نواز شریف بار بار کہتے ہیں کہ ان کیخلاف سازش ہوئی۔ نواز شریف بتاتے کیوں نہیں کہ ان کے خلاف سازش کس نے کی۔ نواز شریف عدالتی سواالات کا جواب نہیں دے سکے۔ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے نواز شریف کو نااہل کیوں کیا ہی ۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی بننے پر (ن) لیگ نے مٹھائیاں بانٹی تھیں۔

(جاری ہے)

شریف خاندان نے سپریم کورٹ پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ سپریم کورٹ کی تحقیقات نواز شریف کی خواہش تھی۔

سابق وزیر اعظم کے کہنے پر معاملہ عدالت میں گیا۔ سازش کا چورن نہیں بکے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ امپائر کا فیصلہ قانون کے مطابق ہو گا۔ چوہدری نثار کے بقول (ن) لیگ کی 99 فیصد قیادت ریلی میں شریک نہیں ہے۔ تحریک انصاف نے اپنا پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ہے۔ پہلے فیز مین 61حلقوں کو فائنل کیا جا رہا ہے۔ پرویز خٹک کو عمران خان کا پولیٹیکل ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔ شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز دائر ہونے و الے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات