لاہور کے حلقہ این اے 120 پر 19 امیدوار میدان میں آگئے،

ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا

ہفتہ 12 اگست 2017 14:50

لاہور کے حلقہ این اے 120 پر 19 امیدوار میدان میں آگئے،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی خالی نشست این اے 120 پر 19 امیدوار سامنے آگئے، ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا ۔ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے علاوہ آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

این اے 120 کی خالی نشست پر سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز(ن) لیگ کی امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

ان کے کاغذات نامزدگی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور ڈاکٹر آصف کرمانی نے جمع کرائے۔پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد، پیپلز پارٹی کے حافظ زبیر کاردار، فیصل میر اور عزیزالرحمن چن نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔این اے 120 پر پی پی ورکرگروپ کی ساجدہ میر، عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری اورڈاکٹر امبر شہزادہ سمیت آزاد امیداروں نے بھی کاغذات جمع کرائے۔

متعلقہ عنوان :