نوازشریف کی جمہوریت کیلئے خدمت تاریخ میں لکھی جائے گی، خواجہ آصف

ہفتہ 12 اگست 2017 14:50

نوازشریف کی جمہوریت کیلئے خدمت تاریخ میں لکھی جائے گی، خواجہ آصف
کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی جمہوریت کے لیے خدمت تاریخ میں لکھی جائے گی،جس طرح پامالی کی گئی اس پر عوام افسردہ ہیں، کب آئینی حکومت کا احترام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کامونکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف جان خطرے میں ڈال کرآئین کی سربلندی کیلیے جدوجہد کررہے ہیں، ان کی جمہوریت کے لیے خدمت تاریخ میں لکھی جائے گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف نوازشریف کے جان نثار ہیں اور لوگ اپنے جوش کی وجہ سے ریلی میں آرہے ہیں۔ا نہوں نے کہا ووٹ کی جس طرح پامالی کی گئی اس پر عوام افسردہ ہیں، کب آئینی حکومت کا احترام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :