نواز شریف کی لاہور آمد پر داتا دربار پر حاضری; سکیورٹی فورسز نے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 اگست 2017 13:47

نواز شریف کی لاہور آمد پر داتا دربار پر حاضری; سکیورٹی فورسز نے مشکوک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 اگست 2017ء) : سابق وزیر اعظم نواز شریف کا قافلہ کامونکی پہنچ گیا ہے جہاں کارکنوں نے اپنے قائد کا شاندار استقبال کیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہاں سے نواز شریف اپنے قافلے کے ہمراہ لاہور پہنچیں گے جہاں وہ داتا دربار پر حاضری دیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر داتا دربار کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری دربار کے باہر تعینات ہے۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دربار کے باہر سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔