پاکستان میں عوام کے ووٹ کی عزت ہونی چاہیے ،ْ
تازہ ترین : 1
پاکستان میں عوام کے ووٹ کی عزت ہونی چاہیے ،ْ

پاکستان میں عوام کے ووٹ کی عزت ہونی چاہیے ،ْ

لوگ اپنے ووٹ کی توہین نہیں ہونے دیںگے ،ْ طلال چوہدری تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا ،ْوزیرمملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2017ء)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام کے ووٹ کی عزت ہونی چاہیے، لوگ اپنے ووٹ کی توہین نہیں ہونے دیںگے ،ْ تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ وہ ہفتہ کو نوازشریف کی ریلی کے ہمراہ گوجرانوالہ سے لاہور روانگی سے قبل میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں عوام کے ووٹ کی عزت ہونی چاہیے۔ نواز شریف اقتدار کے لیے نہیں نکلے۔پاکستان کے لوگو اپنے سر کے تاج کا استقبال کرو۔انھوں نے کہا کہ تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ لوگ اپنے ووٹ کی توہین نہیں ہونے دیں گے۔عوام کے ووٹ کی توہین ریاست کی توہین ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2017 - 14:06:24

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں