نوازشریف کی جمہوریت کیلئے خدمت تاریخ میں لکھی جائیگی ،ْ خواجہ آصف
تازہ ترین : 1
نوازشریف کی جمہوریت کیلئے خدمت تاریخ میں لکھی جائیگی ،ْ خواجہ آصف

نوازشریف کی جمہوریت کیلئے خدمت تاریخ میں لکھی جائیگی ،ْ خواجہ آصف

نوازشریف جان خطرے میں ڈال کرآئین کی سربلندی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ،ْ وزیر خارجہ

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2017ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ نوازشریف کی جمہوریت کے لیے خدمت تاریخ میں لکھی جائے گی۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف جان خطرے میں ڈال کرآئین کی سربلندی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، ان کی جمہوریت کے لیے خدمت تاریخ میں لکھی جائے گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف نوازشریف کے جان نثار ہیں اور لوگ اپنے جوش کی وجہ سے ریلی میں آرہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ووٹ کی جس طرح پامالی کی گئی اس پر عوام افسردہ ہیں ،ْکب آئینی حکومت کا احترام کیا جائیگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2017 - 14:06:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں