انسانوں کے تین اسمگلروں کو جرمنی میں چارسال قید کی سزائیں

حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کے ڈرائیور کو ڈھائی برس کی سزا سنادی گئی،جرمن عدالت

ہفتہ 12 اگست 2017 13:26

انسانوں کے تین اسمگلروں کو جرمنی میں چارسال قید کی سزائیں
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) جرمن شہر ٹراؤشٹائن کی ایک عدالت نے انسانوں کے تین اسمگلروں کو سزائیں سنا دی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مرکزی مجرم کو چار برس کی سزا جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کے ڈرائیور کو ڈھائی برس کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عدالتی ذارئع کے مطابق تیسرے شخص کو دو سال کی آزمائشی سزا دی گئی ہے۔ یہ تینوں ستمبر 2015میں رونما ہونے والے کشتی کے اس حادثے کے ذمہ دار قرار دیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک جبکہ دو بچے لاپتہ ہو گئے تھے۔ یہ حادثہ لیسبوس کی ساحلی حدود میں پیش آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :