تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا،

پاکستان میں عوام کے ووٹ کی عزت ہونی چاہیے، لوگ اپنے ووٹ کی توہین نہیں ہونے دیںگے،عوام کے ووٹ کی توہین ریاست کی توہین ہے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 12 اگست 2017 11:35

تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا،
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا، پاکستان میں عوام کے ووٹ کی عزت ہونی چاہیے، لوگ اپنے ووٹ کی توہین نہیں ہونے دیںگے،عوام کے ووٹ کی توہین ریاست کی توہین ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو یہاں نوازشریف کی جمہوریت ریلی کے چوتھے روز گوجرانوالہ سے لاہور روانگی سے قبل میڈیاسے گفتگو کر رہے تھے ۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں عوام کے ووٹ کی عزت ہونی چاہیے۔ نواز شریف اقتدار کے لیے نہیں نکلے۔پاکستان کے لوگو اپنے سر کے تاج کا استقبال کرو۔انھوں نے کہا کہ تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ لوگ اپنے ووٹ کی توہین نہیں ہونے دیں گے۔عوام کے ووٹ کی توہین ریاست کی توہین ہے۔

متعلقہ عنوان :