داعش کی جانب سے اپنے دہشتگرد عناصر کی مالی مدد جاری ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ

ہفتہ 12 اگست 2017 10:10

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش میں یورپ اور دنیا کے دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے کی صلاحیت اب بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

ارنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہوں پر پابندیوں کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے انسپیکٹروں اور ماہرین نے رپورٹ میں کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ مالی ذرائع میں کمی اور عسکری دباؤ کے باوجود اب بھی یورپ اور دنیا کے دیگر علاقوں میں اپنے حامیوں اور عناصر کی دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے والوں کو مالی مدد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش اور القاعدہ کے درمیان ایک دوسرے سے آگے نکل جانے کا مقابلہ جاری ہے ۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں آیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا میں کہ جہاں داعش اپنا اڈہ بنانا چاہتا ہے، دہشت گرد اپنا دائرہ بڑھا رہے ہیں اور پھیلتے جا رہے ہیں۔اس تناظر میں داعش کے ہاتھوں جنوبی فلپائن کے شہر ماروی کا محاصرہ داعش کی جانب سے درپیش سنگین خطروں کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :