ایران ، امریکی پابندیوں کے جواب میں بل(آج) پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا

ہفتہ 12 اگست 2017 10:10

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن نے خطے میں امریکا کے مہم جویانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کے مقابلے کے بل کو حتمی شکل دے دی۔

(جاری ہے)

ارنا نیوز کے مطابق نو ابواب اور ستائیس شقوں پر مشتمل اس بل میں، کلیات، تعریفیں، اسٹریٹیجی کا تعین، دہشت گردی کے لیے امریکی حمایت، امریکا کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، امریکا کے خلاف جوابی اقدامات، امریکا کی اقتصادی پابندیوں کے مقابلے اور ایرانی شہریوں کی حمایت جیسے موضوعات شامل ہیں۔

یہ بل (آج) اتوارکو ایران کی پارلیمنٹ میں بحث اور رائے شماری کے لیے پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایران کے ارکان پارلیمان نے، امریکی کانگریس کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کے جواب میں یہ بل تیار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :