مس کنڈکٹ اور کرپشن کےالزامات ثابت، وزیراعظم نے سابق ای او بی آئی چیف ظفرگوندل کو ملازمت سے فارغ کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 12 اگست 2017 10:07

مس کنڈکٹ اور کرپشن کےالزامات ثابت، وزیراعظم نے سابق ای او بی آئی چیف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست۔2017ء) وزیراعظم نے مس کنڈکٹ اور کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر سابق ای او بی آئی چیف ظفر گوندلی کو ملازمت سے نکالنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ظفرگوندل کو تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد فارغ کیا گیا۔ کمیٹی کی رپورٹ میں ظفر اقبال گوندل کیخلاف کرپشن،مس کنڈکٹ کےناقابل تردید ثبوت ملے۔

(جاری ہے)

ظفراقبال گوندل آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر تھے، ظفرگوندل کو پیپلز پارٹی دور میں ایف آئی اے نے کرپشن پر گرفتار کیا تھا۔ ظفر گوندل تحریک انصاف کے رہنما نذر گوندل کے بھائی ہیں اور پیپلز پارٹی کے دور میں ہی نذر گوندل نے انہیں ای او بی آئی(ایمپلائے اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن)کے چئیرمین کے عہدے پر تعینات کروایا تھا۔

متعلقہ عنوان :