نواز شریف کی ریلی میں 11 سالہ بچے کو ممکنہ طور پر وزیراعظم ہاوس کی گاڑی کی جانب سے کچلے جانے کا انکشاف

ہفتہ 12 اگست 2017 01:40

نواز شریف کی ریلی میں 11 سالہ بچے کو ممکنہ طور پر وزیراعظم ہاوس کی گاڑی ..
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے اسکواڈ میں موجود گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے 12سالہ حامد کو ٹکر مارنے والی گاڑی کےحوالےسے نئے انکشافات منظر عام پر آگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسکواڈ میں موجود گاڑی بی ایم ڈبلیو جس کا نمبرایس ایس875 ہے دراصل اس گاڑی پر موجود نمبر بی ایم ڈبلیو نہیں بلکہ ہائی روف بولان کا ہے تاہم لالہ موسی کے قریب بچے کو کچلنے والی گاڑی میں وزیراعظم 2دن پہلے سوار تھے اور اس میں سفر بھی کیا تھا اوراسکو چلانے والا شخص سفید شلوار قمیض میں ملبوس تھا۔ مزید یہ کہ ایسی خبریں بھی منظر عام پر آرہی ہیں کہ نوازشریف کے زیر استعال یہ گاڑی وزیراعظم ہاوس کی گاڑی ہے ۔