رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

جمعہ 11 اگست 2017 23:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز نے زمان ٹائون اور سہراب گوٹھ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد صفدر اور کاشف کو گرفتار کر لیا جن کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم (لندن) سے ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور کارروائی میں رینجرز نے لیاری کے علاقے سے 3 ملزمان محمد شاہد عرف پپو، ملک ضمیر عرف بٹ اور یاسین کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار (بابا لاڈلہ گروپ) سے ہے۔ ملزمان قتل، بھتہ خوری، گرنیڈ حملے اور منشیات فروشی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ایک دوسری کارروائی میں رینجرز نے سہراب گوٹھ کے علاقے سے ایک ملزم سمیع اللہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم دہشت گردوں کو ڈیٹو نیٹر اور فیوز سپلائی کرنے میں ملوث ہے۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کی گئیں۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :