جماعت اسلامی ضلع سکھر کی جانب سے یوم آذادی بھرپور قومی ملی جوش و جذبہ کیساتھ منایا جائیگا

جمعہ 11 اگست 2017 23:30

سکھر۔ 11اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) جماعت اسلامی ضلع سکھر کی جانب سے یوم آذادی بھرپور قومی ملی جوش و جذبہ کیساتھ منایا جائیگا، امیر جماعت اسلامی ضلع سکھرمولانا حزب اللہ جکھرو کے مطابق یوم آذادی کے حوالے سے موٹر سائیکل ریلی نکالی جائیگی جس کے شرکاء ہاتھوںمیں قومی پرچم لیے ہوئے ہونگے، مذید براں مولانا حزب اللہ جکھرو نے جمعہ کے اجتماع کے موقع پر یوم آذادی منایا جانے اور قیا م پاکستان کے مقاصد کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان بڑی قربانیوںکے بعد معرض وجود میں آیا تھا ، پاکستان کا قیام مسلمانوں کی عظیم تاریخی جدو جہد کا ثمر ہے، جس کی قدر کرنا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام کا قیام پاکستان کے قیام کے اصل مقاصد میں شامل ہے جماعت اسلامی اس کیلئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :