اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے محکمہ تعلیم وخواندگی اور سکھرآئی بی اے یونیورسٹی کے ..
تازہ ترین : 1

اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے محکمہ تعلیم وخواندگی اور سکھرآئی بی اے یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ پر دستخط

سکھر۔ 11اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء)محکمہ تعلیم سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے میرٹ کے سلسلہ میں محکمہ تعلیم و خواندگی ا ور سکھرآئی بی اے یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ پر دستخط کرنے ہو گئے ، معاہدے کے تحت سکھر آئی بی اے رواںسال 2017-18 کیلئے محکمہ تعلیم کی بھرتیوں کیلئے تحریری ٹیسٹ منعقد کرے گا ۔محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی نے جبکہ آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کی طرف سے یونیورسٹی کے رجسٹرار زاہد حسین کھند نے دستخط کیے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2017 - 23:30:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں