خیرپور کے قریب ببرلوئی کے مقام پر پولیس مقابلہ ، دو ڈاکو زخمی حالت میں معہ اسلحہ گرفتار

جمعہ 11 اگست 2017 23:30

سکھر۔ 11اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) خیرپورکے قریب ببرلوئی کے مقام پر پیر منگیو موڑ پر پولیس اورڈاکوئوں کے ساتھ مقابلہ کے نتیجہ میں دو ڈاکو ؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو الطاف بہنگر اور فاروق بہنگر پرسکھر ریجن کے مختلف تھانوں پر قتل و غارت اغوا برائے تاوان سمیت دیگر نوعیت کے سنگین مقدمے درج ہیں ، گرفتار ڈاکوئوں کے قبضے سے دو ٹی ٹی پسٹل اور ایک بندوق برآمد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوران مقابلہ انکے دو ساتھی ملزمان فرار میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :