حکومت کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، رہنماء پی ٹی آئی محمد عارف کا کڑ

بزدل دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا،نحہ کوئٹہ ایک واقعہ نہیں بلکہ اس کے بعد سانحہ پی ٹی سی ،شاہ احمد نورانی اور دیگر دہشتگردی کے واقعات رونماء ہوئے، وفد سے گفتگو

جمعہ 11 اگست 2017 23:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء محمد عارف کا کڑ نے کہا ہے کہ ماضی کی بے نسبت اس وقت دہشتگردی میں کمی آئی تاہم حکومت کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ آنیوالی نسلوں کو ہم کچھ نہیں دے سکیں گے بزدل دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا، سانحہ کوئٹہ ایک واقعہ نہیں بلکہ اس کے بعد سانحہ پی ٹی سی ،شاہ احمد نورانی اور دیگر دہشتگردی کے واقعات رونماء ہوئے جس سے ہم نہیں بھلا سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ سانحہ سول اسپتال کی تعزیت اور مذمت کے لیے الفاظ نہیں، سانحہ کوئٹہ کے شہدا تاریخ رقم کرگئے، بزدل دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا، سانحہ کوئٹہ ایک واقعہ نہیں بلکہ اس کے بعد سانحہ پی ٹی سی ،شاہ احمد نورانی اور دیگر دہشتگردی کے واقعات رونماء ہوئے جس سے ہم نہیں بھلا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ملک قربانیوں کے بغیرحاصل نہیں کیا گیا، بے شمار لوگ ملک کی تخلیق کے دوران بے گھر اور شہید ہوئے، دشمن نہیں چاہتا کہ علیحدگی کے بعد بھی پاکستان خوشحال اور پر امن ملک ہو انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے محرکات لمبی بحث ہیں، ہمیں اس جنگ کو حوصلے کے ساتھ لڑنا ہے انہوں نے کہاکہ یہ خوش آئند بات ہے کہ ماضی کی بے نسبت اس وقت دہشتگردی میں کمی آئی تاہم حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ آنیوالے نسلوں کو ہم کچھ نہیں دے سکیں گے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں8اگست کا سانحہ کے خاندانوں متعلق مسائل ہیں ان کی حل کی ضرورت ہے حکومت زخمیوں کی اخراجات اور شہید کے لواحقین کیلئے جو اعلان کیا تھا اس پر عمل درآمد کیا جائے نیز ڈاکٹر مالک کاسی نے شہداء کے لواحقین کیلئے 5ایکڑ زمین کا اعلان کیا اور حکومت نے بنانے کا وعدہ کیا تھا اس پر عملد رآمد کیا جائے انہوں نے کہاکہ میں 8اگست کے تمام شہداء کے خاندانوں کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ اس غم میں ہم برابر شریک ہیں اور ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کی درجات بلند اور لواحقین کو صبروجمیل عطاء فرمائیں۔

متعلقہ عنوان :