پاکستان کا 70واں جشن آزادی، چینی نائب وزیر اعظم اعلی سطح وفد کے ساتھ13اگست کو پاکستان کادورہ کریں گے

چینی وزیراعظم کے اعزاز میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا، باضابطہ مذاکرات کا دور وزیراعظم ہائوس میں ہو گا

جمعہ 11 اگست 2017 23:04

پاکستان کا 70واں جشن آزادی، چینی نائب وزیر اعظم اعلی سطح وفد کے ساتھ13اگست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) چین کے نائب وزیر اعظم اعلی سطح وفد کے ساتھ پاکستان کے 70ویںجشن آزادی میں اظہار یک جہتی کیلئی13اگست کو پاکستان کادورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق چین کے نائب وزیر اعظم اعلی سطح وفد کے ساتھ 13اگست کودو دن کے لئے پاکستان آرہے ہیں۔ چین کے نائب وزیراعظم پاکستان آمد پر جشن آزادی کے حوالے سے پارلیمنٹ ہائو س میں ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب کے مہمان خصوصی بھی ہوں گے ، چینی وزیراعظم کے اعزاز میں مختلف تقاریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا،جبکہ باضابطہ مذاکرات کا دور وزیراعظم ہائوس میں ہو گا۔