Live Updates

عمران خان کا قومی دن کے موقع پر اقلیتی برادری کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار

اقلیتوں کی فلاح کے بغیر فلاحی ریاست کے قیام کا خواب ادھورا رہے گا ،اسلامی تعلیمات اور سیرت رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم اقلیتوں سے احسان کا درس دیتے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف

جمعہ 11 اگست 2017 23:04

عمران خان  کا قومی دن کے موقع پر اقلیتی برادری کیلئے خیرسگالی کے جذبات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اقلیتوں کی فلاح کے بغیر فلاحی ریاست کے قیام کا خواب ادھورا رہے گا،اسلامی تعلیمات اور سیرت رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم اقلیتوں سے احسان کا درس دیتی ہیں۔بانئی پاکستان نے ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تحفظ کی ضمانت دی تھی۔

(جاری ہے)

یہ بات اقلیئتوں کے قومی دن کے موقع پر اقلیتی برادری کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کی تحریک میں اقیتی زعماء کی محنت اور قربانیوں کے تہہ دل سے معترف ہیں۔آج بھی ہماری اقلیتیں تعمیر وطن میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہیں۔اقلیتوں کی فلاح و ترقی روز اول سے تحریک انصاف کے منشور کا لازمی جزو ہے۔پختونخوا میں ہماری حکومت نے اقلیتوں کی بہبود پر بطور خاص محنت کی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف اقلیتوں کی سلامتی، مکمل مذہبی آزادی اور ترقی کے یکساں مواقعوں تک انکی رسائی کیلئے خصوصی محنت کرتی رہے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات