امن اورقانون کی حکمرانی بحال کریں گے، کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا،آرمی چیف

میجرعلی سلمان کی شہادت ہمارے لیے باعث فخرہے،قوم متحد ہے اپنے شہید کو عزت اور مقام دیتی ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی چیف اوران کی اہلیہ کی لاہور میں میجرعلی شہیدکے گھرآمد، شہید کے اہل خانہ سے ملاقات ،جنوبی وزیرستان میںسڑک حادثے میں شہید ہونے والے بریگیڈیئر محمد حسنین کے گھر بھی گئے ،آئی ایس پی آر

جمعہ 11 اگست 2017 23:03

امن اورقانون کی حکمرانی بحال کریں گے، کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم امن اورقانون کی حکمرانی بحال کریں گے، میجرعلی سلمان کی شہادت ہمارے لیے باعث فخرہے،قوم متحد ہے اپنے شہید کو عزت اور مقام دیتی ہے ،کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوران کی اہلیہ نے لاہور میں میجرعلی شہیدکے گھرکا دورہ کیا جہاں انھوں نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے شہیدمیجرعلی سلمان کی عظیم قربانی پرخراج عقیدت پیش کیا۔انھوںنے کہاکہ ہم امن اورقانون کی حکمرانی بحال کریں گے، میجرعلی سلمان کی شہادت ہمارے لیے باعث فخرہے۔قوم متحد ہے اپنے شہید کو عزت اور مقام دیتی ہے ،کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔میجرعلی سلمان نے 9اگست کو تیمرگرہ دیر میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔ بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بریگیڈئر محمد حسنین جو جنوبی وزیرستان میں سڑک حادثے میں شہید ہوگئے تھے کے گھر بھی گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔کور کمانڈر لاہوربھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے ۔