قمرزمان کائرہ کی نواز شریف کی ریلی میں بچے کی ہلاکت کی مذمت
تازہ ترین : 1
قمرزمان کائرہ کی نواز شریف کی ریلی میں بچے کی ہلاکت کی مذمت

قمرزمان کائرہ کی نواز شریف کی ریلی میں بچے کی ہلاکت کی مذمت

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے نواز شریف کی ریلی میں بچے کی ہلاکت کی مذمت کی ہے ۔نواز شریف کی ریلی میں سکیورٹی کی گاڑی کے نیچے بچے کے کچلے جانے پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا بے مقصد ریلی کی وجہ پہلے ہی تین دنوں سے ملک کی اہم شاہراہ پر زندگی مفلوج اور کروڑوں لوگ عذاب کا شکار ہیں مریض اسپتالوں میں بچے سکول نہیں جا پا رہے کاروبار بند اور گلیاں سیل کر دی گئیں اب تخت رائیونڈ کے بادشاہوں کا احتجاج لوگوں کے بچے نگلنا شروع ہوا ہے بچے کی ہلاکت کے ذمہ دار نااہل وزیراعظم اور ان کے چھوٹے بھائی وزیراعلی پبجاب شہباز ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2017 - 22:59:50

اپنی رائے کا اظہار کریں