امن و قانون کی حکمرانی ہر قیمت پر بحال کریں گے، کوئی بھی خطرہ متحد قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا،آرمی چیف

جمعہ 11 اگست 2017 22:59

امن و قانون کی حکمرانی ہر قیمت پر بحال کریں گے، کوئی بھی خطرہ متحد قوم ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن اور قانون کی حکمرانی ہر قیمت پر بحال کریں گے، کوئی بھی خطرہ متحد قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جمعہ کے روز شہید میجر علی سلمان کے گھر گئے اور انکے اہل خانہ سے تعزیت کی اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہم امن اور قانون کی حکمرانی کو بحال یقینی بنائیں گے ،کوئی بھی خطرہ متحد قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا ،پاکستانی قوم متحد اور اپنے شہداء کو عزت و مقام دیتی ہے ۔

علی سلمان کی شہادت نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ شہید نے قوم کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ آرمی چیف نے شہید میجر علی سلمان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ دریں اثناء ۔آرمی چیف نے شہید بریگیڈئیر محمد حسنین کے لواحقین سے بھی ملاقات اور ان سے اظہار تعزیت کیا ۔بریگیڈئیر حسنین جنوبی وزیر ستان میں ٹریفک حادثے میں شہید ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :