نوازشریف عوام کو عدلیہ اور فوج کیخلاف اکسانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی
تیسری بار برطرفی کیلئے ٹکر کے بھی خود ذمہ دار ہیں، عوام عوام پکارنے والوں نے غریب بچے کو کچل کر مڑ کے نہیں دیکھا اسے بھی انصاف چاہئے
جمعہ 11 اگست 2017 22:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نوازشریف عوام کو قومی اداروں کے خلاف گمراہ نہیں کر سکتے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ پاکستان اور قوم کے بہتر مستقبل کیلئے مضبوط عدلیہ اور فوج ضروری ہیں اس لیے وہ کسی کو ان کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ فاضل ججوں نے فیصلہ سے کسی کی تذلیل نہیں کی، نوازشریف صرف آئندہ کیسز سے خوفزدہ ہو کر چیخ و پکار کر رہے ہیں انہیں چوری کرتے ہوئے 20 کروڑ عوام کی عزت کا خیال نہیں آیا، اقتدار کے تکبر میں ٹکر مارنا ان کی عادت ہے، وہ پہلے دو بار بھی اپنی برطرفی کے خود ذمہ دار ہیں، عوام کو اکسانے اور ان سے مدد مانگتے ہوئے انہیں یہ تو سوچنا چاہئے کہ انہوں نے عوام کیلئے کیا کیا ہے جو وہ ان کا ساتھ دیں گے وہ ماضی میں بھی صدر مملکت اور پاک فوج کے سربراہوں کوٹکر مار کر اپنا ہی سر پھوڑتے رہے ہیں، مینڈیٹ مینڈیٹ اور عوام عوام پکارنے سے ان کی نااہلی ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں بلکہ دونوں بھائی کرپشن کے علاوہ 302 جیسے مقدمہ میں نامزد ملزم ہیں جس میں ان کو سزا یقینی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.