پاکستان کے قیام کی 70ویں سالگرہ پر ہمیں اس عزم کا عہد کرنا ہوگا کہ پرعزم جمہوری ملک کے لئے آئین سے آگاہی، پارلیمنٹ کو تقویت دیتے ہوئے آئین اورعوام کی حکمرانی کے لئے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کریںگے

آئین کو پڑھے بغیر حقوق اور فرائض سے آگاہی ممکن نہیں ‘آئین سے دوری کی صورت میں عام آدمی کے حقوق کا تحفظ نہیں ہوسکتا یہ حقیقت ہے کہ جمہوریت کے تسلسل کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا،پاکستان میں صرف عوام کی رائے کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے‘ عدم تحفظ سے لوگ بے یقینی کی صورتحال کا شکار رہتے ہیں تنقید برائے تنقید کی سیاست کرنے والے حقیقت سے نابلد ہیں، آج 20کروڑ عوام سوال کرتے ہیں کہ 70سالوں میں جمہوری ادوار کے دوران 18 وزراء اعظم کو اپنی آئینی اور جمہوری مدت پوری کیوں نہیں کرنے دی گئی ، تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے 2013ء سے شروع ہونے والے سفر میں عوامی خدمات کے ریکارڈ منصوبہ جات مکمل ہوئے ، آمریت کے دور میں ملینیم اہداف پر کارکردگی صفر رہی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ‘محمد نواز شریف کے ویژن اور پالیسیز کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے‘ پاکستان کے سیاسی اور تاریخی سفر نامے میں ایک مرتبہ وزیر خزانہ ‘دو مرتبہ وزیر اعلی اور تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے والے محمد نواز شریف کے کسی ایک دور میںایک پائی کی کرپشن ‘کک بیکس ‘کمیشن یا خورد برد کا ایک الزام تک نہیں لگا پہلی مرتبہ اتنی بڑی استقبالیہ ریلی میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی ‘کوئی طے شدہ ریلی نہیں تھی محمد نواز شریف گھر جارہے ہیں تو ان کو ووٹ اور مینڈیٹ دینے والے لوگ اپنی محبت اور جذبات کے اظہار کے لئے فقید المثال استقبال کر رہے ہیں وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز میںکانفرنس ، ڈیمپ کے زیر اہتمام تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب ، صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 11 اگست 2017 22:58

پاکستان کے قیام کی 70ویں سالگرہ پر ہمیں اس عزم کا عہد کرنا ہوگا کہ پرعزم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام کی 70ویں سالگرہ پر ہمیں اس عزم کا عہد کرنا ہوگا کہ پرعزم جمہوری ملک کے لئے آئین سے آگاہی، پارلیمنٹ کو تقویت دیتے ہوئے آئین اورعوام کی حکمرانی کے لئے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کریںگے، تنقید برائے تنقید کی سیاست کرنے والے حقیقت سے نابلد ہیں ،آج 20کروڑ عوام سوال کرتے ہیں کہ 70سالوں میں جمہوری ادوار کے دوران 18 وزراء اعظم کو اپنی آئینی اور جمہوری مدت پوری کیوں نہیں کرنے دی گئی ، تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے 2013ء سے شروع ہونے والے سفر میں عوامی خدمات کے ریکارڈ منصوبہ جات مکمل ہوئے ہیں ‘وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ‘محمد نواز شریف کے وژن اور پالیسیز کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے‘ پاکستان کے سیاسی اور تاریخی سفر نامے میں ایک مرتبہ وزیر خزانہ ‘دو مرتبہ وزیر اعلٰی اور تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے والے محمد نواز شریف کے کسی ایک دور میںایک پائی کی کرپشن ‘کک بیکس ‘کمیشن یا خورد برد کا الزام تک نہیں لگا ‘پہلی مرتبہ اتنی بڑی استقبالیہ ریلی میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی ‘کوئی طے شدہ ریلی نہیں تھی محمد نواز شریف گھر جارہے ہیں تو ان کو ووٹ اور مینڈیٹ دینے والے لوگ اپنی محبت اور جذبات کے اظہار کے لئے فقید المثال استقبال کر رہے ہیں ‘پارلیمنٹ بالا دست اور خود مختار ادارہ ہوتا ہے ‘تمام اداروں کو آئین اور قانون کی پاسداری کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو پاکستانی پارلیمان کے 70سال مکمل ہونے کے حوالے سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز(پیپس) میں منعقدہ کانفرنس اور وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے ڈیمپ کے زیر اہتمام لوک ورثہ میوزیم ہال میں’’ پاکستان آج اور کل‘‘ کے عنوان سے تین روزہ تصاویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں ۔ تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر سلیم بیگ ‘منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود ملک ‘ڈائریکٹر جنرل پی بی سی شیراز لطیف ‘ ڈائریکٹر ڈیمپ ‘ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ فوزیہ سعید کے علاوہ وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام موجود تھے ۔

پاکستانی پارلیمان کے 70 سال منانے کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں بچوں میں قومی ترانے سے تعلق پیدا کرنا ہے‘نئی نسل کو اسلاف کی کامیابیوں اور کارناموں سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے اس کے ساتھ ساتھ نصاب میں اپنے تابناک ماضی کو اجاگر کرنے کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70سال میں کوئی بھی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کرسکا۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین کو پڑھے بغیر حقوق اور فرائض سے آگاہی ممکن نہیں‘آئین سے دوری کی صورت میں عام آدمی کے حقوق کا تحفظ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں رائے سے اختلاف کیا جاسکتا ہے‘آمریت کے دور میں خالی صفحات پر مشتمل اخبارات شائع ہوتے رہے‘سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ بنیادی حقوق کیلئے قانون سازی کا ادارہ کونسا ہے‘تمام اداروں کو آئین اور قانون کی پاسداری کرنا ہوگی اور پارلیمنٹ ملک کا سب سے زیادہ خود مختار ادارہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ وہ واحد ادارہ ہے جو عوام کے ووٹ سے وجود میں آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آمریت کے دور میں ملینیم اہداف پر کارکردگی صفر رہی۔انہوں نے کہا کہ جمہوری دور میں بنیادی حقوق میں اضافے کیلئے ترامیم کی گئیں‘ملکی تاریخ میں پہلی بار توانائی کے منصوبوں پر توجہ دی گئی۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکمت عملی کے تحت کام کیا‘جمہوری دور میں طلبہ کو مفت تعلیم دینے کا اقدام بھی کیا گیا‘سی پیک کے ثمرات نوجوان نسل کو ملیں گے‘نوجوان نسل کو سی پیک کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013ء میں دہشتگردی کے واقعات اوسطًا ڈھائی ہزار سالانہ تھے‘گزشتہ 4 سال میں دہشتگردی کے واقعات میں 92فیصد کمی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف کی قیادت میں مشکل ترین سفر کو مکمل کررہے ہیں‘ گذشتہ چار سالوں کے دوران ملک میں بدعنوانی میں نمایاں کمی ہوئی‘یہ بھی اعزاز ہے کہ محمد نوازشریف کے تمام ادوار میںان پرکوئی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی‘یہ بھی حقیقت ہے کہ جمہوریت کے تسلسل کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے دوران اقلیتوں کو پاکستان میں مساوی حقوق حاصل ہیں‘پاکستان میں صرف عوام کی رائے کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے‘ عدم تحفظ سے لوگ بے یقینی کی صورتحال کا شکار رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوری اداروں کی طرح میڈیا بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔لوک ورثہ میں تصویری نمائش کے باقاعدہ افتتاح اور تصاویر کے مشاہدے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام پاکستانی تاریخ کی تصویری نمائش خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنا ستر سال کا تاریخی سفر مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں مکمل کررہا ہے ‘پاکستان کے ہر شخص نے ملک کو آگے لے جانے کیلئے کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے مشن کو مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے 20کروڑ عوام ‘خطے اور نوجوانوں کو سی پیک کا تحفہ دیا ‘بجلی کے اندھیروں کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کے لئے ریکارڈ توانائی منصوبے لگائے جن میں سے متعدد مکمل اور کئی پر کام جاری ہے ‘جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا ہیلتھ کیئر پروگرام پاکستان میں شروع ہوا ‘اس پروگرام کے تحت غریب شخص بھی مرضی کے ہسپتال سے علاج کرانے کی سہولت حاصل کر رہا ہے‘نئی نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں ہر ممکن سہولیات اور معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کے فقید المثال اسقبال پراپوزیشن کے ساتھ اظہار ہمدری کرتے ہیں جنھوں نے بڑے بڑے دعوے کرکے چھوٹی چھوٹی جلسیاں اور ریلیاں کیں ‘اتنا بڑا سمندر صرف اس وقت نکلا جب میاں محمد نواز شریف باہرنکلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کی خاطر قربانیوں پر مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور گذشتہ 70سالوں کے دوران جمہوریت کو تقویت بخشنے والے ذوالفقار علی بھٹو ‘بے نظیر بھٹو اور محمد نواز شریف کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے متشرکہ سیاسی عہد نامے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست کو اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ پاکستان جمہوری ملک بن کر ابھرے‘ایسا جمہوری ملک جس میں عوام کے مینڈیٹ اور آئین کی حکمرانی ہو کیونکہ آئین کی حکمرانی اس وقت ممکن ہے جب پارلیمنٹ مضبوط ہوتی ہے ۔