عمر کے آخری آیام میں نواز شریف کا سڑکوں پر دھکے کھانا لکھا ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں ..
تازہ ترین : 1

عمر کے آخری آیام میں نواز شریف کا سڑکوں پر دھکے کھانا لکھا ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں ،شیخ رشید

عمر کے آخری آیام میں نواز شریف کا سڑکوں پر دھکے کھانا لکھا ہے تو ہم کیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمر کے آخری ایام میں نواز شریف کا سڑکوں پر دھکے کھانا لکھا ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ کھلا تو انہیں آرام کا موقع ملے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جھوٹ کی بھی حد ہونی چاہیے محمد خان جونیجو اور بے نظیر کو 2بار نواز شریف نے نکالا نواز شریف جو مرضی کر لیں وہ نا اہل ہو چکے ہیں آخری عمر میں دھکے کھانا انہیں مبارک ہو ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف لاہور کے ہجوم کو اتوار کو انجواء کرنا چہاتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں آرام نہیں کروں گا اب انہیں آرام کرنے کا موقع ہی نہیں ملے گا حدیبیہ کا کیس کھل گیا تو نواز شریف کو آرام کی جگہ مل جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2017 - 22:58:51

اپنی رائے کا اظہار کریں