بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں ٹریفک پولیس پر حملے کی مذمت ،ڈی ایس پی اور اہلکار ..
تازہ ترین : 1
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں ٹریفک پولیس پر حملے کی مذمت ،ڈی ایس پی ..

بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں ٹریفک پولیس پر حملے کی مذمت ،ڈی ایس پی اور اہلکار کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ٹریفک پولیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ڈی ایس پی اور اہلکار کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سندہ پولیس کے افسران اور جوان جانفشانی سے لڑے ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگان نہیں جائینگی۔ انہوں نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو فوری طور گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2017 - 22:55:05

اپنی رائے کا اظہار کریں