تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کے انتظامی امور شعیب صدیقی کے سپرد کر دیے
تازہ ترین : 1
تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کے انتظامی امور شعیب صدیقی کے سپرد کر ..

تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کے انتظامی امور شعیب صدیقی کے سپرد کر دیے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کے انتظامی امور ایم پی اے شعیب صدیقی کے سپرد کر دیے۔ تحریک انصاف کے رہنما شعیب صدیقی نے کہاکہ لیاقت باغ میں 13 اگست کی رات کو عالی شان جلسہ ہو گا، لیاقت باغ پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے گا۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف 13 اگست کو نیا پاکستان بننے کا جشن منائے گی۔ انہوںنے کہاکہاس بار یوم آزادی کا حقیقی جشن نوازشریف کے بغیر منایا جائے گا۔پورے ملک سے خواتین بلاجھجک جلسے میں بھرپور شرکت کریں۔خواتین کے لیے علیحدہ انکلوثر اور بہترین انتظامات ہوں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2017 - 22:55:00

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں