نوازشریف کے حادثے میں جاںبحق بچے کے گھر جانے کا اعلان
تازہ ترین : 1
نوازشریف کے حادثے میں جاںبحق بچے کے گھر جانے کا اعلان

نوازشریف کے حادثے میں جاںبحق بچے کے گھر جانے کا اعلان

مجھے بچے کے لواحقین سے ہمدردی ہے ،ْ جو مدد ہو سکے گی کریں ،ْ سابق وزیراعظم

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء)سابق وزیر اعظم نوازشریف نے گجرات میں فافلے میں شریک گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق بچے کے لواحقین کے گھر جانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے بچے کے لواحقین سے ہمدردی ہے ،ْ جو مدد ہو سکے گی پیش کریں گے۔ گوجرانوالہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ راستے میں ایک ہمارا کارکن شہید ہوگیا ہے وہ بہترین کارکن مجھے دیکھنے آیا تھا وہ اللہ کو پیارا ہوگیا ،ْ مجھے بہت تکلیف اور دکھ ہوا ہے انشاء اللہ اس کے گھر خود جائونگا اور انشاء اللہ اس کی جو مدد ہوسکے گی زندگی بھر کیلئے مدد پیش کرینگے ۔

اللہ تعالیٰ اس کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔یہ ہماری جدو جہد کاپہلا شہید ہے ہمیں ان کے لواحقین سے ہمدردی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2017 - 22:53:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں