پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف ہیں ،ْ خرم دستگیر خان
تازہ ترین : 1

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف ہیں ،ْ خرم دستگیر خان

پاکستان کی تعمیر وترقی کی حفاظت نوازشریف کریں گے ،ْ ریلی سے خطاب کہ مخالفین محمد نواز شریف کے ساتھ عوام کا سمندر اور جذبہ دیکھیں ،ْامیر مقام

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف ہیں ،ْ خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف ہیں ،ْپاکستان کی تعمیر وترقی کی حفاظت نوازشریف کریں گے۔ جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیرنے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف ہیں، ملک میں موٹروے کی تعمیر محمد نواز شریف کا وژن تھا، نواز شریف کی وجہ سے ملک میں ترقی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کی حفاظت نواز شریف کریں گے، ہم نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں، عوام اب بھی نواز شریف کو اپنا وزیراعظم سمجھتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مخالفین محمد نواز شریف کے ساتھ عوام کا سمندر اور جذبہ دیکھیں، قائد کے ساتھ کارکنوں کا جذبہ انمول ہوتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مخالفین محمد نواز شریف کے ساتھ عوام کا سمندر اور جذبہ دیکھیں، قائد کے ساتھ کارکنوں کا جذبہ انمول ہوتا ہے، میں عوام کے جذبے کو داد دیتا ہوں اور سلام پیش کرتا ہوں

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2017 - 22:53:10

اپنی رائے کا اظہار کریں