سید مصطفٰی کمال کا ڈی ایس پی حنیف اور اہلکار کی دہشت گردی کے حملے میں شہادت پر افسوس کا اظہار ،

پولیس جوانوں سمیت عام شہریوں بالخصوص سیاسی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوا ہے،ان واقعات سے عوام میں ڈر اور بے چینی پائی جاتی ہے،

جمعہ 11 اگست 2017 22:46

سید مصطفٰی کمال کا ڈی ایس پی حنیف اور اہلکار کی دہشت گردی کے حملے میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفٰی کمال نے ڈی ایس پی حنیف اور اہلکار کی عزیز آباد میں دہشت گردی کے حملے میں شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہی.

(جاری ہے)

بروز جمعہ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چند ماہ میں تواتر کے ساتھ متعدد وارداتوں میں ہمارے پولیس کے جوانوں سمیت عام شہریوں بالخصوص سیاسی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوا ہے،ان واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں ان واقعات کی وجہ سے ڈر اور بے چینی پائی جاتی ہے، انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ کراچی کا امن تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں، دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائم کا سدباب کر کے عوام میں جان و مال کے تحفظ کو اجاگر کریں تاکہ کراچی کی رونقیں بحال ہوں. انہوں نے شہدائ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔