اقلیتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے عیسائی، ہندو اور سکھ برادری کو مبارکباد دیتا ہوں،

چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر اقلیتی برادری کے مراکز کا رخ کیا، اقلیتی برادری کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے،صوفیوں نے ہمیشہ امن و محبت کو فروخ دیا، سوامی نارائن کے علاقہ مکینوں کیلئے سکول کی تعمیر کی جائیگی ، گورنر کا جتنا اختیار ہے اتنا استعمال کریں، اختیار سے تجاوز کریں گے تو اسی طرح ہینڈل کریں گے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اقلیتوں کے عالمی دن سینٹ پیٹرکس کیتھیڈرل چرچ کا دورہ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

جمعہ 11 اگست 2017 22:46

اقلیتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے عیسائی، ہندو اور سکھ برادری کو مبارکباد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اقلیتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے عیسائی، ھندو اور سکھ برادری کو مبارکباد دیتا ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر اقلیتی برادری کے مراکز کا رخ کیا، اقلیتی برادری کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے،پیپلزپارٹی کے منشور اور قیادت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اقلیتی برادری کو ترجیح دینگے،سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے،صوفیوں نے ہمیشہ امن و محبت کو فروخ دیا ،سوامی نارائن کے علاقہ مکینوں کے لئے اسکول کی تعمیر کی جائے گی ۔

انہوں نے جمعہ کو اقلیتوں کے عالمی دن پر سینٹ پیٹرکس کیتھیڈرل چرچ، سوامی نارائن مندر اور سکھ برادری کے مراکز کا دورہ کیا ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ، رکن اسمبلی سعید غنی، لال چند اکرانی، اینتھنی نوید، کھٹومل و دیگر موجود تھے، اقلیتی برادری کے رہنماوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سوامی نارائن تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ پیپلز پارٹی نے سب سے پہلے 2009 میں منانے کا فیصلہ انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کا جتنا اختیار ہے اتنا استعمال کریں۔ گورنر اگر اختیار سے تجاوز کریں گے تو اسی طرح ہینڈل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

گورنرسندھ ایپکس کمیٹی کے ممبر نہیں۔ سابق گورنرکوخصوصی دعوت پراجلاس میں بلایا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئی جی سندھ کیاختیارات کامعاملہ عدالت میں ہے،یہ انتظامی معاملات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینک ڈکیتیاں تشویش کی بات ہیجرائم پیشہ گروہ گرفتار کیا گیا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹرز نے جو آئین میں ترامیم کی تھی انکو ختم کرنے کا مسلم لیگ ن کیپاس موقع تھا لیکن انھوں نے آئین میں ترامیم نہیں کی۔ ملک کا کوئی بھی ادارہ قانون کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا ہے، صوبائی انتظامیہ کی نگرانی میںنیب آرڈیننس 1999کااطلاق ختم کرنا حکومت سندھ اور سندھ اسمبلی کیاختیارمیں آتا ہے۔

یہ صوبائی سبجیکٹ ہے۔قبل ازیں انہوں نے سینٹ پیٹرکس کیتھے ڈرل چرچ میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے کوئے کہا کہ سالگرہ زبردست طریقے سے مناتا لیکن پولیس شہداء کے دکھ کے باعث سالگرہ نہیں منانا چاہتا، آپ لوگوں نے چرچ میں انتظام کیا ہے اس لیے کیک کاٹ رہا ہوں۔ انہوں پولیس اہلکاروں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس دہشتگردی کیخلاف بہادری کے ساتھ لڑ رہی ہے۔ دریں اثناء انہوں نے اقلیتوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نارائن مندر جانے کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے دعا بھی کی کہ اس پیارے ملک میں ہم سب ساتھ ملکر رہیں۔ اس ملک کو ترقی کی جانب لے کر جائیں گے۔