میاں صاحب دعوے کرتے پھر رہے ہیں کہ گزشتہ چار سالوں میں زبردست اقتصادی ترقی ہوئی، آئیے ان دعووں کی حقیقت جانچنے کیلئے آج کے اخبارات پر نظر ڈالتے ہیں،

زرمبادلہ کے ذخائر میں رواں ہفتے 300 ملین ڈالرز کی کمی آئی تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر کا بیان

جمعہ 11 اگست 2017 22:46

میاں صاحب دعوے کرتے پھر رہے ہیں کہ گزشتہ چار سالوں میں زبردست اقتصادی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ میاں صاحب دعوے کرتے پھر رہے ہیں کہ گزشتہ چار سالوں میں زبردست اقتصادی ترقی ہوئی،آئیے ان دعووں کی حقیقت جانچنے کیلئے آج کے اخبارات پر نظر ڈالتے ہیں۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی روزناموں میں آج جلی حروف میں خبر چھپی ہے کہ تمام دعووں کے باوجود بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

بجلی کا یہ شارٹ فال گزشتہ چار سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ایک اخبار نے خبر دی ہے کہ بدترین معاشی کارکردگی کے باعث عالمی بنک نے پاکستان کو مزید قرض دینے سے انکار کردیاہے۔اسی اخبار کی خبر ہے کہ میاں صاحب کی جانب سے اربوں کی ادائیگیوں کے بعد بھی گردشی قرضے دوبارہ 400 ارب تک جاپہنچے ہیں۔زرمبادلہ کے ذخائر میں رواں ہفتے 300 ملین ڈالرز کی کمی آئی۔ایک ماہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.8 ارب جبکہ نو ماہ میں 4.5 ارب ڈالرز کی کمی آئی۔اس سب کے باوجود بھی میاں صاحب ترقی کے دعوے کریں تو یہ انہی کا کمال ہے۔