سید خورشید شاہ کا لالہ موسی میں نواز شریف کی ریلی میں بچے کی ہلاکت پر اظہار افسوس

جمعہ 11 اگست 2017 22:42

سید خورشید شاہ کا      لالہ موسی میں نواز شریف کی ریلی میں بچے کی ہلاکت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ انہیں لالہ موسی میں نواز شریف کی ریلی میں بچے کی ہلاکت کا دلی افسوس ہوا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ نواز شریف لوگوں کی جان و مال اور تکالیف کی پرواہ کئے بغیر ریلیاں نکال رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شاہ سرکاری وسائل کے بے جا استعمال سے عوام کو متاثر نہیں کیا جا سکتا۔