نواز شریف کا اسلام آباد تالاہور ریلی کے دوران گوجرانوالہ پہنچنے پر والہانہ استقبال

جمعہ 11 اگست 2017 22:42

نواز شریف کا اسلام آباد تالاہور ریلی کے دوران گوجرانوالہ پہنچنے پر ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا اسلام آباد سے لاہور ریلی کے دوران گوجرانوالہ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا ، آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نواز شریف کا گوجرانوالہ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا ۔ آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود تھی اور ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار تھی ۔ ن لیگ کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ جلسے میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی جبکہ آزاد ذرائع کے مطابق جلسے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :