نواز شریف کی ریلی میں 11 سالہ بچے کی ہلاکت پر مریم نواز کی جانب سے افسوس کا اظہار، مقامی قیادت کو لواحقین سے رابطے کی ہدایت

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 اگست 2017 21:35

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2017ء) نواز شریف کی ریلی میں 11 سالہ بچے کی ہلاکت پر مریم نواز کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں نواز شریف کی ریلی میں گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے 11 سالہ بچے کیلئے مریم نواز کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز کی جانب سے مقامی قیادت کو لواحقین سے فوری رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔