بٹگرام، یوم پاکستان کے سلسلے میں 14اگست کو اہلسنت و الجماعت تاریخ ساز سلام پاکستان ریلی نکالی گے

جمعہ 11 اگست 2017 22:37

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) یوم پاکستان کے سلسلے میں 14اگست کو اہلسنت و الجماعت کے زیر اہتمام چھترپلین تا تھاکوٹ تاریخ ساز سلام پاکستان ریلی نکالی جائیگی۔جس کی قیادت مرکزی صدر اہلسنت و الجماعت علامہ اورنگ زیب فاروقی اور صوبائی صدر مولانا عطاء محمد دیشانی کریں گے۔اہلسنت و الجماعت کے کارکنان اور اہلیان بٹگرام سے بھرپور شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بروز جمعہ مولانا مومن شاہ حیدری نے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اہلسنت و الجماعت کے ہر کارکن کا دل پاکستان کی محبت سے لبریز ہے۔وطن عزیز کی استحکام کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سلام پاکستان ریلی کا مقصد نوجوانوں میں وطن سے محبت کا جزبہ بیدار کرنا ہے۔ اہلیان بٹگرام اور اہلسنت و الجماعت کے کارکنان ریلی میں بھرپور شرکت کرکے وطن سے محبت کا اظہار کریں۔

متعلقہ عنوان :