پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انسانی برابری پر مبنی معاشرے کے لئے جدوجہد کی ، بلاول ..
تازہ ترین : 1
پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انسانی برابری پر مبنی معاشرے کے لئے جدوجہد ..

پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انسانی برابری پر مبنی معاشرے کے لئے جدوجہد کی ، بلاول بھٹو

ہماری پارٹی میں بہادر کارکن شہید سلیمان شہید، شہید شہباز بھٹی نے قربانی دی تاکہ برابری پر مبنی سوسائٹی قائم ہوسکے، ہر سوسائٹی کو برابر کے مواقع ملنے چاہیں ، چیئرمین پیپلز پارٹی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ز رداری نے زرداری ہائوس اسلام آباد میںمینارٹی ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انسانی برابری پر مبنی معاشرے کے لئے جدوجہد کی ہے جہا ں ہر پاکستانی برابری کی حیثیت رکھتے ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے پوری زندگی میں ہمیشہ برابری کے حقوق کے لئے جدوجہ جہد کی۔

ہماری پارٹی میں بہادر کارکن شہید سلیمان شہید اور شہید شہباز بھٹی نے قربانی دی تاکہ برابری پر مبنی سوسائٹی قائم ہوسکے، جہاں مسلم پاکستانی ہوں یا غیرمسلم پاکستانی حقوق برابر ہونے چاہئیں۔ ہر شہری اور سوسائٹی کو برابر مواقع ملنے چاہئیں۔ ہر سوسائ-ٹی یا سیاست ہو یا معیشت ہو یا معاشرہ ہواس میں ہم برابری چاہتے ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آکرایسی قانون سازی کرے گی جس میں سب کے لئے مساوی حقوق ہوں اور ایسے قوانین جو متنازعہ ہیں یا غلط ہیں ان کو بہتر بنائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2017 - 22:36:39

اپنی رائے کا اظہار کریں