ہماری بہادرسیکیورٹی فورسز ملک کے تحفظ کیلئے گرانقدر قربانیاں دے رہی ہیں،وزیراعلیٰ ثناء اللہ خان زہری

جمعہ 11 اگست 2017 22:36

ہماری بہادرسیکیورٹی فورسز ملک کے تحفظ کیلئے گرانقدر قربانیاں دے رہی ..
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے باجوڑایجنسی میں بم دھماکے میں دوسیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پردُکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے دہشت گردی کی اس کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ انہوں نے واقعہ میں شہید اورزخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی جرأت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہدأ کے لواحقین سے تعزیت اورہمدردی کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ ہماری بہادرسیکیورٹی فورسز ملک کے تحفظ کیلئے گرانقدر قربانیاں دے رہی ہیں جن کے نتیجے میں جلد دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اورملک میں امن قائم ہوگا۔ دہشت گرد قوم اورسیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے اوراُن کاانجام قریب ہے۔