محمدنوازشریف کی ریلی، جمہوریت کا کارواں ہے جو قوم کو اپنی منزل تک پہنچائے گا، ..
تازہ ترین : 1

محمدنوازشریف کی ریلی، جمہوریت کا کارواں ہے جو قوم کو اپنی منزل تک پہنچائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

محمدنوازشریف کی ریلی، جمہوریت کا کارواں ہے جو قوم کو اپنی منزل تک پہنچائے ..
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی اسلام آباد سے لاہور ریلی جمہوریت کا کارواں ہے جو قوم کو اپنی منزل تک پہنچائے گا، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اپنے رہنما کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے سڑکوں پراُمنڈآیاہے قوم دل وجان سے محمدنوازشریف کے ساتھ ہے ریلی کے خلاف منفی پروپیگنڈہ بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتاہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاہے کہ محمدنوازشریف سے عوام کی والہانہ محبت اورعقیدت کے اظہارنے مخالفین کی نیندیں اُڑادیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کایہ کارواں کسی ادارے یاشخصیت کے خلاف نہیں جولوگ ریلی کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں ان کے مذموم مقاصد کبھی پورے نہیں ہونگے ،محمدنوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)متحد ہے اُن کے ترقیاتی وژن اورایجنڈے کو آگے بڑھایاجائے گا اور اس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ اپنے قائد اوررہنما سے اظہاریکجہتی کیلئے بلوچستان سے مسلم لیگ (ن)کے سینکڑوں کارکن اوررہنماء ریلی میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)جمہوریت اورجمہوری اداروں کے استحکام پرنہ صرف پورایقین رکھتی ہے بلکہ ملک میں جمہوریت کے تسلسل کی ضامن بھی ہے اورجمہوریت ریلی کابنیادی مقصد بھی جمہوریت کاتحفظ اورفروغ ہے۔

اگرپاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں تو جمہوریت ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ترقی کے اہداف حاصل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کے بیس کروڑعوام شیر پرمکمل اعتماد رکھتے ہیں ہم عوام کے اعتماد پر ہمیشہ پورااُترتے آئے ہیں اورآئندہ بھی پورااُتریں گے۔محمدنوازشریف کو اقتدار سے تودُورکیاجاسکتاہے لیکن عوام کے دلوں سے محمدنوازشریف کی محبت کو کسی طورختم نہیں کیاجاسکتا جس کااظہاروہ جوق درجوق ریلی میں شریک ہوکر کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ محمدنوازشریف کی ریلی ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہے جس نے مخالفین کی آنکھیں کھول دیں ہیں اوراب وہ منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں ۔تاہم باشعورعوام کسی جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار نہیںہونگے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2017 - 22:36:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں