صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا ڈی ایس پی ٹریفک اور ان کے گن مین کی شہادت پر اظہار تعزیت

جمعہ 11 اگست 2017 22:34

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا ڈی ایس پی ٹریفک اور ان کے گن مین کی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ کاروائیوں سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے، دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے جو عزم کیا ہے اسے پورا کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے شہید پولیس افسر اور اہلکار کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے باجوڑ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ عوام کی حفاظت کے لئے دے رہے ہیں، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکیں گے۔ انہوں نے معصوم جانوں کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :