کوئٹہ،احتساب عدالت نے سرکاری زمین کی خریداری میں گھپلے میں ملوث چارملزمان کو 14روز کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

جمعہ 11 اگست 2017 22:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) احتساب عدالت ون کوئٹہ کے جج نے سرکاری زمین کی خریداری میں گھپلے میں ملوث 4ملزمان کو 14روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق جمعہ کو احتساب عدالت ون میں سرکاری زمین کی خریداری میں گھپلے میں ملوث تحصیلدار ،پٹواری ،قانون گو اورزمین فروخت کرنے والے شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا نیب کی جانب سے عدالت سے ملزمان کے مزید ریمانڈ کی درخواست کی گئی جس پر احتساب عدالت ون نے چاروں ملزمان کو 14روزہ ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کرتے ہوئے مزید سماعت25اگست تک ملتوی کردی۔ پراسیکیوٹر نیب راشد گولڑہ نے بتایا کہ زمین ساڑھے 4لاکھ روپے فی ایکڑ خرید کر ر سرکار کو ساڑھے 74لاکھ روپے میں فروخت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :