Live Updates

تحریک انصاف کی جانب سے عائشہ گلالئی کا اظہار وجوہ کا نوٹس جاری

پارٹی رکنیت چھوڑنے ،وزیر اعظم کے انتخاب میں پارٹی پالیسی سے انحراف کی وضاحت طلب کرلی ،سات روز میں دونوں معاملات پر مؤقف پیش کریں، نوٹس

جمعہ 11 اگست 2017 22:33

تحریک انصاف کی جانب سے عائشہ گلالئی کا اظہار وجوہ کا نوٹس جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عائشہ گلالئی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔نوٹس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوٹس میںپارٹی رکنیت چھوڑنے اور وزیر اعظم کے انتخاب میں پارٹی پالیسی سے انحراف کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ وہ سات روز میں دونوں معاملات پر اپنا مؤقف پیش کریں۔بصورت دیگر آئین و قانون کی رو سے تحریک انصاف ان کے خلاف کارروائی کرنے میں حق بجانب ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات