Live Updates

اقلیتوں کی فلاح کے بغیر فلاحی ریاست کے قیام کا خواب ادھورا رہے گا، عمران خان

اسلامی تعلیمات ،سیرت رسول ؐاقلیتوں سے احسان کا درس دیتے ہیں،تحریک انصاف اقلیتوں کی سلامتی، مکمل مذہبی آزادی اور ترقی کے یکساں مواقعوں تک ان کی رسائی کیلئے خصوصی محنت کرتی رہے گی، چیئرمین پی ٹی آئی

جمعہ 11 اگست 2017 22:33

اقلیتوں کی فلاح کے بغیر فلاحی ریاست کے قیام کا خواب ادھورا رہے گا، عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح کے بغیر فلاحی ریاست کے قیام کا خواب ادھورا رہے گا۔اسلامی تعلیمات اور سیرت رسول ؐاقلیتوں سے احسان کا درس دیتے ہیں۔بانی پاکستان نے ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تحفظ کی ضمانت دی تھی۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اقلیتی برادری کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ قیام پاکستان کی تحریک میں اقیتی زعماء کی محنت اور قربانیوں کے تہہ دل سے معترف ہیں۔

آج بھی ہماری اقلیتیں تعمیر وطن میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہیں۔اقلیتوں کی فلاح و ترقی روز اول سے تحریک انصاف کے منشور کا لازمی جزو ہے۔پختونخوا میں ہماری حکومت نے اقلیتوں کی بہبود پر بطور خاص محنت کی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف اقلیتوں کی سلامتی، مکمل مذہبی آزادی اور ترقی کے یکساں مواقعوں تک انکی رسائی کیلئے خصوصی محنت کرتی رہے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات