چکوال،دین کی بقاء اور غلبے کی ضمانت تو اللہ نے دے دی ہے اسے کوئی خطرہ نہیں ہے،مولانا محمد اکرم اعوان

دین اسلام سے پیوستہ رہ کر ہم بھی خطرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں، سربراہ تنظیم الاخوان

جمعہ 11 اگست 2017 22:33

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء)تنظیم الاخوان کے سربراہ مولانا محمد اکرم اعوان نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں یہ نعرہ لگایا جاتا ہے کہ دین اسلام خطرے میں ہے یہ بنیادی طور پر غلط ہے ۔دین کی بقاء اور غلبے کی ضمانت تو اللہ نے دے دی ہے اس کا اللہ ہی ضامن ہے اسے کوئی خطرہ نہیں ہے اور دین اسلام سے پیوستہ رہ کر ہم بھی خطرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

وہ دارالعرفان منارہ میں روحانی اجتماع سے خطاب کررہے تھے، انہوںنے مزید کہا کہ دین کو چھوڑ کر رسم و رواجات میں کھو جاتے ہیں تو ہماری بقاء کی ضمانت باقی نہیں رہتی ہم رسواء ہو جاتے ہیں کمزور ہو جاتے دوسروں کے غلام بن جاتے ہیںکافروں کے دست نگر بن جاتے ہیںکافروں کے غلام ہو جاتے ہیںتو خطرہ دین کو نہیں خطرہ ہمیں ہے کہ ہم دین کو چھوڑیں گے تو تباہ ہو جائیں گے اب اگر مسلمان کہلانے والے اپنا نظا م ہی وہ بنا لیں گے جو غیر اسلامی ہے معاشی نظام غیر اسلامی ہو گا تو دولت کے معاملہ میں غیر حقیقت پسندی آئے گی حصول انصاف میں ظلم در آئے گا ارتکاذ دولت ہو گا اور چند خاندان ، چند لوگ امیر ہو جائیں گے افلاس ہو گا اسی طرح اگر سیاسی عمل میں اسلام کو چھوڑ کر غیر مسلموں کی پیروی کی جائے گی تو حکومت عملاً اسلام کے باہر ہو گی۔

(جاری ہے)

دین اسلام میں اللہ کریم ہر ایک کے حقوق و فرائض متعین فرماء دیئے ہیں جن کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت وقت کی ہے کے وہ ہر ایک کے حقوق کا تحفظ کرے تاکہ معاشرے میں بے چینی نہ پھیلے۔اسی طرح ملک میں ہماری عدالتیں انصاف کے تقاضے تب ہی پورے کر سکتی ہیں جب وہ اپنے فیصلے قرآ ن و سنت کی روشنی میں کریں گی اور یہی حقیقی انصاف ہو گا۔ان سب مسائل کا واحد حل یہ ہے کہ ہم خود کو اسلام پر لے آئیں غلبہ ہمارا مقدر ہو جائے گا ہم غالب ہو جائیں گے اور ہم خوشحال بھی ہو جائیں گے۔

بحثیت قوم ہم سب کی سلامتی دین اسلام میں ہے۔یاد رہے کے دارالعرفان منارہ میں جاری سالانہ اجتماع جو کہ 7جولائی2017سے شروع ہے جس میں پورے ملک اور بیرون ملک سے سالکین کثیر تعداد میں شرکت کر رہے ہیں ۔ جس کے انتظامات ناظم اعلیٰ صاحبزادہ عبدالقدیر اعوان اپنی نگرانی میں دیکھ رہے ہیں اس عظیم الشان سالانہ اجتماع کی اختتامی دعا 13اگست 2017بروز اتوار صبح دس بجے الشیخ مولانا امیر محمد اکرم اعوان کے خصوصی خطاب کے بعد ہو گی