ْلاہور،آرٹس کونسل الحمراء کے زیراہتمام یوم آزادی نمائش بعنوان کلرآف پاکستان کا انعقاد

جس کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد وائس چانسلر نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے کیا

جمعہ 11 اگست 2017 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیراہتمام یوم آزادی کے حوالے سے ایک نمائش بعنوان’’کلرآف پاکستان‘‘ کا انعقادالحمرا آرٹ گیلری میں کیا گیا۔ جس کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد وائس چانسلر نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے کیا۔ ایگز یکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا کیپٹن عطا محمد خان نے اس نمائش کے حوالے سے کہا کہ اس پلیٹ فارم پر پاکستان کے نامور مصوروں کے فن پاروں کی کہکشاں عوام کے سامنے پیش کرنا کسی معرکہ سے کم نہیں،اس نمائش میں پاکستان کے سینئر ترین مصوروں کا کام آویزاں کرنے کا مقصد عوام کے سامنے نہ صرف پاکستان کے خوبصورت رنگ پیش کرنا ہے بلکہ ان مصوروں کو خراج تحسین بھی پیش کرنا ہے، جنہوں نے اپنی زندگیاں اپنے کام کے ذریعے خوبصورت پاکستان ، یہاں کے پر امن لوگ، پاکستانی رسم ورواج کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے سامنے پیش کر کے پاکستان کا سوفٹ امیج بہتر بنانے میں کلیدی کردار نبھایا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس نمائش میں ملک کے 34 نامورمصوروں کی72 فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں۔ان مصوروں میںاحمد خان ،اے کیو عار ف ،علی عظمت ،عابد خان ،اکرام دوست بلوچ ،آمنہ پٹودی، ابرااحمد ،چترا پرتم ،درے وسیم،ڈاکٹر اعجاز انور،ڈاکٹر مسرت حسین،فرخ شہاب،غلام مصطفی،حسن نواز زیدی، اقبال حسین،جمیل بلوچ،جاویدا حمد،خالد سعید بٹ،کلیم خان،کہکشاں جعفری،میاں اعجازحسن،منور محی الدین، ملیحہ آغا،مقبول احمد، مشکورر ضا،محمد ارشد،مغیث ریاض، محمد علی بھٹی،راحت نوید مسعود ،آر ایم نعیم ،سعید اختر،سردار آصف احمد علی،شہلہ فاروق ،سمیر اجواد،شاہد جلال،سرفراز مصوراور ذالفقار علی زلفی شامل ہیںجن مصوروں کے نادر اور شہکار فن پارے اس نمائش میں عوام کے سامنے رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :