لاہور ، 10 سپرنٹنڈنٹس جیل کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

جمعہ 11 اگست 2017 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) سیکرٹری داخلہ نے 10 سپرنٹنڈنٹس جیل کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے جس کے مطابق رانا رضا اللہ کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ، محمد افضل جاوید کو ڈسٹرکٹ جھنگ سے تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد، عطاء اللہ ملک کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ منڈی بہائوالدین، محمد امیر عمر قریشی کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان، خالد بشیر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل راولپنڈی، اطہر جان ڈار کو سپرنٹنڈنٹ مظفر گڑھ، عمر حیات گوندل کو آئی جی جیل خانہ آفس، یونس شاہد کو سپرنٹنڈنٹ سب جیل چکوال، اطہر خان کو آئی جی جیل خانہ جات آفس اور محمد بہزاد کو میڈیکل آفیسر ڈسٹرکٹ جیل ملتان تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :