سپریم کورٹ کے بعد اب جی ٹی روڈ کی عوام نے بھی میاں نوازشریف کا استقبال نہ کرکے انہیں مسترد کردیا ، میاں محمد ایوب

جمعہ 11 اگست 2017 22:31

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے بعد اب جی ٹی روڈ کی عوام نے بھی میاں نوازشریف کا استقبال نہ کرکے انہیں مسترد کردیا ہے اور سپریم کورٹ کے عوامی فیصلے توثیق کردی ہے میاں نوازشریف جس عوامی سمندر کو دیکھنے کی خواہش لیکر جی ٹی روڈ پر نکلے ہیں وہ عوامی سمندر انہیں اب اپنے خلاف نکلتا ہوا تو نظر آئے گا لیکن اپنے حق میں دیکھنے کی خواہش ان کی کبھی بھی پوری نہیں ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب تو مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے بھی نواز شریف کو مسترد کردیا ہے نوازشریف کی مقبولیت میں ان کے ناکام روڈ مارچ کی وجہ سے غیر معمولی کمی واقع ہو گئی ہے اگر انہوں نے عوام کی کوئی خدمت کی ہوتی تو آج حقیقت میں عوام کی بڑی تعداد ان کی حمایت میں نکلتی لیکن چونکہ انہوں نے تو عوام کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا ہے اس لئے ا ب تو ان کے اپنے ارکان اسمبلی اور چودھر ی نثار بھی ساتھ چھوڑ گئے ہیں کھائی ہے ۔