Live Updates

تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کمیٹیوں کا اعلان کردیا

2018کے انتخابات کی باقاعدہ تیاریوں کیلئے پنجاب کے لیے 10 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 11 اگست 2017 22:28

تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کمیٹیوں کا اعلان کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کمیٹیوں کا اعلان کردیا۔ 2018کے انتخابات کی باقاعدہ تیاریوں کیلئے پنجاب کے لیے 10 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ کیلئے فی الحال پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پارلیمانی کمیٹیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔

پنجاب پارلیمانی کمیٹی میں10ممبران شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جس کے چیئرمین عمران خان خود ہوں گے جب کہ شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین اور چوہدری سرور سمیت 4 صوبائی صدور بھی شامل ہیں۔جبکہ خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ میں11ممبران شامل ہیں۔پارلیمانی کمیٹی میں تمام ریجنل صدور کے نام شامل کئے گئے ہیں۔سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے پارلیمانی کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تشکیل دیے گئے پارلیمانی بورڈ نے آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ پر حصہ لینے والے خواہشمندوں سے درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں اور بورڈ امیدواروں کے انٹرویو کرکے انہیں ٹکٹیں فراہم کرے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات